اے میرے عظیم تر نبی ﷺ            

وہ میرے عظیم تر نبی ﷺ   وہ سارے جہاں کا نبیﷺ

وہ رہنماؤں کا نبی ﷺ          وہ نبیوں کا نبی ﷺ

روشنی ہے جس سے سارے جگ کا        

وہ ہمارا پیارا نبی ﷺ وہ سارے جہاں کا نبی ﷺ

وہ ساقی کوثر و رحمتوں کا نبی ﷺ

شعب ابی طالب کیا ہے وہ طائف کا نبی ﷺ

روشنی ہے جس سے سارے جگ کا

 وہ ہمارا پیارا نبی ﷺ   وہ سارے جہاں کا نبی ﷺ

وہ رہنماؤں کا رہنما واحد کا نبی ﷺ

وہ بدر و حنین میں فتح مکہ کا نبی  نبی ﷺ

وہ عظمتوں کا نبی ﷺ و حدبیے کا نبی ﷺ

وہ معراج کا سدرۃالمنتہیٰ کا نبی

 وہ ہمارا پیارا نبی ﷺ

روشنی ہے جس سے سارے جگ کا

وہ ہمارا پیارا نبی ﷺ وہ سارے جہاں کا نبی ﷺ

میں ہزار بار بار قربان اُن پر

میرا تن من دھن بار بار قربان اُن پر

میری خوش قسمتی کا لمحہ ہے جب پڑھوں درود اُن پر

اک موت کیا ہے میرے لۓ میں بار بار قربان اُن پر

روشنی ہے جس سے سارے جگ کا

وہ ہمارا پیارا نبی ﷺ وہ سارے جہاں کا نبی ﷺ

میرے ہموں غموں کا مداوا میرا پیارا نبیﷺ

ساری جگ کا کائنات کا سہارا میرا پیارا نبیﷺ

دکھ سہہ کر سکھ دیکر وہ میرا پیارا نبیﷺ

طارق محض خوش قسمتی ہے کہ تو ہے اُن کا وہ ہے

میرا پیارا نبیﷺ

  روشنی ہے جس سے سارے جگ کا

وہ ہمارا پیارا نبی ﷺ وہ


سارے جہاں کا نبی ﷺ